جنرل موٹرزکا ارجنٹائن میں اپنے پلانٹ میں 740 ملین ڈالر سرمایہ کاری کااعلان

جمعرات 12 مئی 2016 13:35

بیونس آئرس ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) امریکی موٹر ساز کمپنی " جنرل موٹرز" نے کہاہے کہ ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں واقع اپنے پلانٹ میں شیورولٹ IIگاڑیاں بنانے کیلئے 740 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی جنہیں برآمد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان اس وقت کیاگیا جب صدر ماریشیو میکری نے دارالحکومت بیونس آئرس کے شمال میں280 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس فیکٹری کا دورہ کیا۔

کمپنی کاکہنا تھا کہ موجودہ پلانٹ کی توسیع کامقصد شیورولٹ گاڑیوں کی تیاری ہے اس کے علاوہ ایک اور پلانٹ بھی تعمیر کیاجاسکتاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ توسیع شدہ پلانٹ سے تیار کردہ 80فیصد سے زیادہ گاڑیوں کو برآمد کیا جائے گا تاہم یہ نہیں بتایا گیاکہ اس پلانٹ سے کنتی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔