دبئی:وہ دس وجوہات جن کی بنا پر آپ کو دبئی میں ملازمت یا بزنس ضرور کرنا چاہیئے

جمعرات 12 مئی 2016 13:28

دبئی:وہ دس وجوہات جن کی بنا پر آپ کو دبئی میں ملازمت یا بزنس  ضرور کرنا ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : دبئی اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ کا مرکز بن چکا ہے۔ جہاں بین الاقوامی کمپنیاں اپنا بزنس کر رہیں ہیں۔ لو گوں کو ملازمت کے موقعے مل رہے ہیں ۔ لیکن وہ کیا وجوہات ہیں کہ آپ کو دبئی میں کام کرنے کا موقع ملے تو آپ کو فورََا ہا ں کردینی چاہیئے۔ ہم آپ کہ بتاتے ہیں کہ اگر آپ کو دبئی میں کام کرنے کا موقع ملے تو وہاں کام کرنے میں کیا آسانیاں ہیں جو دنیا کے دوسرے ممالک میں نہیں ہیں.

اس سال میعاری زندگی گزارنے والے ممالک میں دبئی کا 75واں نمبر رہا لیکن اماراتی ریجن میں دبئی پہلے نمبر پر رہا۔ دبئی میں پارکس، ہیلتھ کلب، ہسپتسال ، سب کچھ موجود ہے، اچھا طرز زندگی کی دیوانوں کے لیئے اس سے اچھی جگہ ممکن نہیں۔ دنیا جہاں کی ضرورت کی سب اشیاء آپ کو دبئی میں مل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


2۔ تارکین وطن کے لیے کہیں بھی محفوط طرزِ زندگی بڑی اہم ہے ، اور اگر آپ دبئی میں ہیں تو محفوط زندگی آپ کی منتظر ہے۔

محفوظ طرزِ زندگی مہیا کرنے والے ممالک میں دبئی اس دفعہ 40نمبر پر رہا ۔ جبکہ امارات میں مسقط کے ہم پلہ ہے۔ دن اور رات کے کسی بھی اوقات میں بغیر کسی ڈر اور خوف کے میں آپ جا کر شاپنگ کر نے جا سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ دبئی میں آپ کی نوکری اور بزنس دونوں کو محفو ظ بنانے کے لیئے بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔
3۔اپنا بزنس شروع کرنا ہو تو اسکو شروع کرنے کے لیئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں کبھی کسی محکمے کے پاس تو کبھی کسی محکمے کے پاس اور یوں آپ کو قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے لیکن دبئی میں آپ اپنا بزنس شروع کریں آپ کو ہر ادارے سے مدد ملے گی آپ کا ہر جائز کام مختصر وقت میں ہو جائے گا۔

بزنس کے لیئے جگہہ لینے سے لیکر ملازمین رکھنے تک اور گاہک ڈھوڈ نے کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
4۔ بین الاقوامی میعار کا انفراسٹرکچر آپ کے بزنس کے لیئے انتہائی ضروری ہے اور دبئی میں اسی عمارتیں آپ کو جا بجا مل جائیں گی جہاں آپ اپنا آفس شروع کر سکتے ہیں۔
5۔ ٹیکس ایک عام بزنس مین اور ملازم کی جان نکال لیتے ہیں ۔ لیکن آپ کو بتایئں دبئی میں نہ آپ کو ویلتھ ٹیکس، نہ کارپو ریٹ ٹیکس اور نہ ہی انکم ٹیکس دینے کی ضرورت ہے یعنی آپ کی جان بے جا ٹیکسوں سے چھوٹ جاتی ہے۔

انٹرنیشنل بزنس مارکیٹ ہو نے کی وجہ سے آپ کو انٹر نیشنل ایکپوثر بھی ملتا ہے۔ آپ اگر چاہیں تو اپنے بزنس کو دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیلا سکتے بس آپ کو انٹرنشنل مارکیٹ سے منسلک ہونا پڑ ے گا جو کہ دبئی میں رہتے ہوئے انتہائی آسا ن۔ یہاں آپ کو دنیا کی ہر بڑی کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ضرور مل جائے گا۔
7۔اگر آپ ملازمت کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھ ایک وقت میں دنیا کے پتہ نہیں کتنے ممالک کے افراد کام کر رہے ہوں گے۔

اس سے آپ کو دنیا کے دوسرے ممالک کے شہریوں سے رابط اور ان کے زندگی گزارنے کے طور اطوار کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔اس وقت دبئی میں دنیا کے 180ممالک کے افراد کام کر رہے ہیں۔
8۔ انگریزی جو کے اب ایک بین الاقوامی زبان کی حثیّت رکھتی ہے ۔ دبئی میں اسکو استعمال کرنے والوں کی تعداد ان گنت ہے۔ آپ اگر کسی اور عرب ملک میں ہیں تو آپ کو عربی زبان سیکھنی پڑتی ہے ۔

لیکن دبئی میں اگر آپ کو انگریزی آتی ہے تو سمجھیں آپ اپنا ہر کام کر سکتے ہیں۔
9۔ سیر سپاٹہ کس کا شوق نہیں اگر آپ سیر سپاٹے کے دلدادہ ہیں تو پھر دبئی سے پہتر جگہ آپ کو نہیں ملے گی ۔ یہاں پارکس، ہالی ووڈ، تھیم پارک، ڈیزنی لینڈ ، بڑی بڑی عمارتیں جو آپ کی آنکھوں کو خیرہ کر دیں اور بہت کچھ ۔ دبئی کو سیاحوں کی جنت کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
10۔ نیا بزنس شروع کرنے والوں کے ایکسپو 2020کی تیاریاں شروع ہیں، آپ چھوٹے بزنس مین ہیں یا بڑے آپ کو ایکسپو 2020میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :