کچھی ،سنی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بچھائی گئی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکہ ،باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،لیویز

جمعرات 12 مئی 2016 13:20

کوئٹہ۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم مسلح افرادکی جانب سے بچھائی گئی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکہ ،باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،لیویز کے مطابق کچھی کے علاقے میں لیویز تھانہ سنی کی حدود گوٹھ چمب میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کا آچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آدم خان ،عبدالحئی اور ہدایت اللہ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویزاور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :