چیچہ وطنی ،کسووال میں نہری پانی کے تنازعہ پر2گروپوں میں تصادم ،60سالہ کاشتکار جاں بحق ، خاتون سمیت 8 افراد زخمی

جمعرات 12 مئی 2016 13:16

چیچہ وطنی۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) چیچہ وطنی کے علاقہ کسووال میں نہری پانی کے تنازعہ پر2گروپوں میں تصادم سے60سالہ کاشتکار جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاوٴں 117،سیون ڈی آر میں زمینداراکرم اورانوار کے مابین نہری پانی کا تنازعہ چلا آرہا تھا،اسی رنجش پر فریقین کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا، جس کے نتیجہ میں اکرم گروپ کا 60 سالہ سادن موقع پر جاں بحق جبکہ انوار گروپ کے اعظم،شفاقت، غلام، نیک اور نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کسووال نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔