جدوجہد آزادی کو استعماری حربوں اور جبری اقدامات کے ذریعے شکست نہیں دی جاسکتی ،کشمیری شہداء ہمارے ہیروہیں، لبریشن فرنٹ

جمعرات 12 مئی 2016 13:13

سرینگر ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ی شہداء کی بے مثال قربانیوں سے مزین ہے اور اسے استعماری حربوں اور جبری اقدامات کے ذریعے شکست دنیا ممکن نہیں ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے نائب چےئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ ایک وفد کے ہمراہ حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہیدہونیوالے کشمیریوں عاشق احمد ڈار اشفاق احمد بابا اور حسیب احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پلوامہ میں ان کے گھروں کو گئے ۔

وفد میں پارٹی رہنماء ظہوراحمد بٹ، محمد صدیق شاہ ، پروفسیر جاوید،جاوید احمد بٹ، محمد ایوب نائکو اوردیگر شامل تھے۔وہ شہداء کے گھرگئے اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرقائدین نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان عظیم جیالوں کی قربانیوں کی ہر حال میں حفاظت کی جاتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم ان شہداء کی مقروض ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں کشمیریوں کے مستقبل کیلئے قربان کی ہیں۔ قائد ین نے کہا کہ جس تحریک کو ایسے معصوم اور بے لوث جوانوں کا خون نچھاور ہوا ہواُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں اور بحیثیت ایک زندہ قوم ہمیں اپنے ان جیالوں کی قربانیوں کی ہر حال میں حفاظت کر تے رہنا ہو گی۔اس موقع پر شہدائے کشمیر کے حق میں دعائیہ مجلس بھی منعقد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :