مقبوضہ کشمیر، تحریک حریت کے ضلعی صدر کی خلاف کالے قانون پوٹا کا نفاذکالعدم قرار

جمعرات 12 مئی 2016 13:13

سرینگر ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے صدرعبدالغنی بٹ پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس محمد یعقوب میر کی عدالت میں عدالغنی بٹ کے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم نے کی ۔ اس موقع پر استغاثہ نے بھی اپنے دلائل پیش کیے تاہم عدالت نے میاں عبدالقیوم کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عبدالغنی بٹ پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :