مالک پرپابندی‘ لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کوجواب جمع کروانے کا آخری موقع‘19مئی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائیگی

جمعرات 12 مئی 2016 12:56

مالک پرپابندی‘ لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کوجواب جمع کروانے کا آخری موقع‘19مئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیا۔ 19مئی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید اور مقامی شہری منیراحمد کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکلا نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں۔ وکلا نے بتایا کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔ اس لئے فلم پر عائد پابندی کالعدم قرار دی جائے۔ سرکاری وکلا نے جواب داخل کرانے کے لئے وقت مانگا،جس پرعدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ انیس مئی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی