ابو ظہبی:لیبر آفس کااہلکار 50,000درہم رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 12:38

ابو ظہبی:لیبر آفس کااہلکار 50,000درہم رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : پولیس نے لیبر آفس کے اماراتی اہلکار کو چائنیز سپا”SPA“ کے مالک سے 50,000درہم رشوت لینے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اسکے پاکستانی ڈرئیور کو رشوت کی رقم مقررہ جگہ سے وصول کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں موجود ایک چائنیز سپا کو لیبر آفس کے حکام نے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

لیکن کچھ دنوں بعد لیبر آفس کے ایک اہلکار نے چائنیز سپا کے مالک کو فون کر کے کہا کہ جرمانے کی صورت میں ہو سکتا ہے اسے مزید نقصان ہو اسلیئے وہ اس کے جرمانے کو بالکل ختم کر دیگا لیکن اس کو 60,000درہم دینا ہوں گے۔ چانئیز سپا کے مالک کا سودہ 50,000 درہم میں ہو گیا۔ سپا کے مالک نے جب اس سے رابط کیا تو اسکو اہلکار کی نیت پر شک ہوا، اسلیئے اسنے ساری تفصیل مقامی پولیس کو بتا دی۔

جس کے بعد پولیس نے مذکورہ اہلکار سے رابط کرنے کا کہا اور اسکو اس کی بتائی ہوئی جگہ پر بلایا ، لیبر آفس کے اہلکار نے رقم لینے کے لیئے اپنے ڈرائیور کو وہاں بیجھا تو پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔اسکے بعد پولیس نے مذکورہ اہلکار کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے رشوت لینے کی الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :