محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 12:37

شانگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : محکمہ انسداد دہشت گردی نے شانگلہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد محمد خان کو شانگلہ کے علاقہ کبل گرام سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کارروائی کے دوران ملزم سے 10 کلو گرام بارودی مواد ، ایک کلاشنکوف ، 5 میگزین اور ایک کارتوس بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے بارودی مواد اور اسلحہ زمین میں دبایا ہوا تھا۔ دہشت گرد محمد خان کو اس کے ساتھی و سہولت کار صالح محمد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :