پی کے 8 ضمنی الیکشن ، انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 12:25

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر انتظامیہ نے آدھا دن گزر جانے کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 تین دن کے لیے نافذ کی گئی ہے جس کے تحت پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لیجانے، 10 سے زائد افراد کے اجتماع اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جس کے لیے حلقہ میں پولنگ اسٹیشنزکی حفاظت کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :