میرے لیے دعائیں کرنے والوں کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ علی حیدر گیلانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 12:09

میرے لیے دعائیں کرنے والوں کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ علی حیدر گیلانی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : 3 سال دو دن کے بعد گھر واپس لوٹنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے پاکستان اور اپنے لیے دعائیں کرنے والے تمام افراد کا مشکور ہوں۔ لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میں اپنے حلقہ احباب اور پاکستان بھر میں میری بازیابی کا جشن منانے والوں کو بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی قید میں جانے سے قبل بھی اللہ کے بہت قریب تھا، طالبان کی قید میں درپیش مشکلات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ طالبان کی قید کی کہانی بہت لمبی ہے لہٰذا پھر کبھی سناؤں گا۔ یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان اور امریکی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان کے علاقہ پکتیکا سے بازیاب کروایا تھا۔جس کے بعد گذشتہ روز علی حیدر گیلانی کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے اور تین سال 2 دن کے عرصہ کے بعد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :