سبی ، بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین افراد زخمی،ہسپتال منتقل

جمعرات 12 مئی 2016 12:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین مقامی افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے اور علاقے کو بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے کے عمل میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :