کراچی،منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر سے سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کاونٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد نثار مروت عرف نثارے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو سگی بہن کے قتل سمیت 12 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نثار مروت کا گینگ 16 سے 17 کارندوں پر مشتمل ہے۔ گینگ کے کارندے ایک مذہبی جماعت کی طرف بھی راغب ہیں۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ گینگ کے تمام کارندوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :