سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 12 مئی 2016 11:54

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ سوات اور گرد و نواح میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 جبکہ گہرائی 90 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی پہاڑی علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :