مکہ: خانہ کعبہ کی حدود میں موبائل فون چارج کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی

جمعرات 12 مئی 2016 11:54

مکہ: خانہ کعبہ کی حدود میں موبائل فون چارج کرنے کی سہولت فراہم کر دی ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کے لیئے خانہ کعبہ (حرم)کی حدود کے اندر موبائل فون چارج کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ عمرہ زائرین اور نمازی حضرات کو درپیش مشکلات کم کرنے میں سعودی حکومت ہمیشہ سے ہی کوشاں رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کو حرم کی حدود میں موبائل کی بیٹری ختم ہونے کی صورت میں اپنوں سے رابط مشکل ہو جاتا تھا۔

سعودی حکومت نے اب حرم کی حدود میں موبائل فون چارج کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔ اس کے لیئے حرم میں موجود ستونوں کے ساتھ الیکٹرک ساکٹوں کو لگا دیا ہے ۔تا کہ کوئی بھی فرد اس سے چارجنگ کر سکے۔ بس عمرہ زائرین کو چارجنگ کے لیئے ان ستونوں کے پاس بیٹھنا ہو گا۔ ان ستونوں کی مہیا کردہ ساکٹوں سے ایک وقت میں آٹھ موبائل چارج کیئے جا سکیں گے

متعلقہ عنوان :