پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 11:18

پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 پشاور میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ حلقہ میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی ، جے یو آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدوار مدمقابل ہیں ۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد خان اور جمعیت علمائے اسلام کے آصف اقبال کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ جبکہ جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق کے امیدوار تحریک انصاف کے حق میں پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں ۔واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے۔ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے موقع پر شہربھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے، پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار سے بھی زائد ہے، حلقہ میں کُل پولنگ اسٹیشنز 98 ہیں جن میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس ، 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ بقیہ 11 میں کوئی خطرہ بظاہر موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ میں پولنگ اسٹیشنزکی حفاظت کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :