پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ بارہ مئی کے خلاف لاہور کے وکلاءبھی یوم سیاہ منارہے ہیں،،سانحہ کے خلاف وکلاء کی جانب سے جنرل ہاوس کے مذمتی اجلاس منعقد کئے جائیں گی جبکہ وکلاءسیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 مئی 2016 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی۔2016ء) سانحہ بارہ مئی کے موقع پرکراچی میں وکلاءکوزندہ جلائے جانے کے خلاف وکلاء یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔وکلاء کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ ،،،سیشن،سول اور خصوصی عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت اپنے مقدمات کے سلسلے میں پیش نہیں ہو رہی۔لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اہم نوعیت کے مقدمات میں سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم سیاہ کی مناسبت سے بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں۔وکلاء رہنماوں کا کہنا ہے کہ کسی حکومت اور سیاسی جماعت نے بارہ مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا،انہوں نے کہا کہ سانحہ بارہ مئی ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔دوسری جانب یوم سیاہ کی وجہ سے وکلاءکی عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :