مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہیں بھارت حسینہ واجد کی بھر پور مددکررہاہے،رہنماء اہلسنت والجماعت

بدھ 11 مئی 2016 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہیں بھارت حسینہ واجد کی بھر پور مددکررہاہے اس کے باوجود ہمارے حکمران حسینہ واجد سے یہ پوچھ نہیں سکتے کہ آخر پاکستان کی محبت بنگلہ دیش میں جرم کیوں قراردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی نائب صدر امین اﷲ مجاہد ‘مولانا نصیر احمد ربانی‘ مفتی کلیم اﷲ حیدری‘ مولانا محب اﷲ قریشی ‘قاری ایوب معاویہ‘ حیات ایڈووکیٹ‘ عباس حیدری ‘مولانا فرحان صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مطیع الرحمان نظامی پاکستانی قوم کے عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے جان دیدی مگر پاکستان اور اسلام سے محبت کے نعرے کا بھرم رکھا اور تا دم حیات اس پر کاربند رہے ہمارے حکمران اس کیخلاف آواز بلند نہ کرکے بے شرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستان کو اس موقعے پر موثر آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ کوئی اور بے گناہ پاکستان کی حمایت کے جرم میں تختہ دار پر نہ لٹکایاجائے،مطیع الرحمان کا عدالتی قتل نام نہاد این جی اوز اور دیگر اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انتقامی کارروائیوں کے ذریعہ حسینہ واجد بھارت کی خوشنودی کے حصول کے لئے سرگرم ہے انہوں نے کہا کہ مطیع الرحمان پاکستان کے ان جیالوں میں سے جو 1971ء میں پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے ہیں یقینا وہ پاکستان کیلئے ایک ہیرو ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس ردعمل کا اظہار نہ کرنا شہدا کے خون سے غداری ہے پاکستان کو اس موقعے پر موثر آواز بلند کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :