وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا ٹراما سینٹر میں صحیح طور پر کام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

بدھ 11 مئی 2016 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹراما سینٹر میں صحیح طور پر کام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر ، سیکریٹری صحت سعید منگنیجو اور ٹراما سینٹر کے انچارج سعید قریشی کو فون پر کہا کہ ٹراما سینٹر کے مسائل کیا ہیں اور اس میں تاخیر کیو ں ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہیں جلد رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹراما سینٹر میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :