کوئٹہ،پشتون ایس ایف کی پولی ٹیکنیک کالج مسلم باغ میں طلباء کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت

بدھ 11 مئی 2016 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء ) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز پولی ٹیکنک کالج مسلم باغ میں طلباء کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جن تعلیمی اداروں سے ڈاکٹر اور انجینئرز فارغ ہو تے تھے نام نہاد قوم پرست اور تنگ نظر جماعت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب ان اداروں سے ڈیڈ باڈیز برآمد ہور ہے ہیں کیونکہ تعلیمی ایمر جنسی نعرہ لگا کر ان عناصر نے تعلیمی اداروں کے ساکھ کا جنازہ ہی نکال دیا آئے روز مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کا احتجاج اس بات کا غمازی کر تا ہے کہ ان عناصر کا تعلیم جیسے حساس شعبے کی بہتری سے کوئی سروکار نہیں بلکہ اپنے مزموم عزائم کے تکمیل کیلئے بے سرو اعلانات کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے کوششوں میں مصروف عمل ہے بیان میں مزید کہا ہے کہ گرلز کالج مسلم باغ کے واقعہ سے سبق حاصل کر نے کے بجائے اب پولی ٹیکنک کالج میں اپنی مرضی مسلط کر نے کی کوشش جاری ہے جو کہ بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے کالج کے معصوم طلباء کا سڑک پر احتجاج حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے کالج میں اساتذہ کی کمی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی کو بروز ہفتہ بی ایم سی میں پشتون ایس ایف کا کنونشن اور رات کو میوزک کاپروگرام ہو گا

متعلقہ عنوان :