کوئٹہ،ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمن ایریگیشن سے پاکستان یونائیٹڈ ایریگشن ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین محمد عمر جتک و دیگر کے سول سیکرٹریٹ میں مزدور ں کے مسائل پر طویل مذاکرات

بدھ 11 مئی 2016 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء ) سیکرٹری ایریگیشن بلوچستان شیر احمدبا زئی کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمن ڈائریکٹر لا ء و کلیم سید ارشد شا ہ اور ایس او جنرل غلام سرور کاکڑ سے پاکستان یونائیٹڈ ایریگشن ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین محمد عمر جتک بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ اور صوبائی رہنما ء شاہجہان بلوچ نے سول سیکرٹریٹ میں مزدور ں مسائل پر طویل مذاکرات کئے جس میں ایریگیشن کے سینئر مزدوروں اور ملازمین کی پرموشن دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین او ریٹائر ڈ ملازمین کی خالی آساموں پر لواحقیقی ورثاء ا ور بچوں کو اولیت و ترجیح دینا اور ملازمین کی ڈیپوٹیشن سمیت دیگر امور پر تبالہ خیال کیا گیافیڈریشن کے مرکزی چیئرمین محمد عمر جتک نے بلوچستان بھر میں اریگیشن کے مزدوروں و ملازمین کودرپیش مسائل سے محکمہ کے افسران کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ دور دراز علاقوں میں محکمہ کے دفاتر اور فیلڈز اور کینال میں کام سرانجام دینے والے ملازمین کے مسائل فوری حل طلب ہیں جس پر ہم امید کرتے ہیں کہ محکمہ کے افسران انکے فوری حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے اجلاس میں محکمہ ایریگیشن ( انہار) کی بلوچستان سمیت ملک بھر کی سب سے بڑی فیڈریشن آل پاکستان یونائیٹڈ ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن اور ایریگیشن بلوچستان کیاعلیٰ افسران اور ما تحت عملہ کے مابین چند افراد کی جانب سے پیدا کردہ غلط فہمیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان میں محکمہ ایریگشن اور اس کے ملازمین ومزدوروں کے مفاد میں تمام امور کو بہتر طور پر چلاتے ہوئے تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے محکمہ کے افسران نے یقین دلایا کہ مزدوروں کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی جس پر مزدور رہنماؤں نے ڈپٹی سیکرٹری ایس او جنرل اور ڈائریکٹر کلیم کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :