ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اسلام آباد بار کونسل کے ساتھ الحاق کر لیا

بدھ 11 مئی 2016 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اسلام آباد بار کونسل کے ساتھ الحاق کر لیا ۔بدھ کو بار کے صدر سید محمد طیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قانونی ضرورت تھی کہ کسی بھی مستند باڈی کے ساتھ الحاق کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا اس سے قبل پنجاب بار کونسل کے ساتھ الحاق تھا لیکن جب اسلام آباد بار کونسل کا قیام عمل میں آیا تو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الحاق اسلام آباد بار کونسل سے کیا گیا ہے ۔اب اسلام آباد بار کونسل کے تمام فیصلوں اور پالیسوں کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کام کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :