علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر افغان حکومت اور نیٹو کاشکریہ اداکرتاہوں ‘ یوسف رضاگیلانی

سب سے پہلی مبارکباد پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے دی ‘ افغانستان نے بھی اپنے طیارے پر علی حیدرکو پاکستان بھیجنے کی پیشکش کی ، خصوصی طیارہ فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں ‘ امریکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کا پارٹنر ہے، ان کے آپریشن میں کئی جنگجو مارے گئے ‘جہاں جہاں جہالت ہوتی ہے ، وہاں دہشتگردی پنپتی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی لاہور میں اپنی رہا ئش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 مئی 2016 22:24

علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر افغان حکومت اور نیٹو کاشکریہ اداکرتاہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر افغان حکومت اور نیٹو کاشکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ سب سے پہلی مبارکباد پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے دی ‘ افغانستان نے بھی اپنے طیارے پر علی حیدرکو پاکستان بھیجنے کی پیشکش کی اپنا طیارہ فراہم کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکرگزار ہوں ‘ امریکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کا پارٹنر ہے اور ان کے آپریشن میں کئی جنگجو مارے گئے ‘جہاں جہاں جہالت ہوتی ہے ، وہاں دہشتگردی پنپتی ہے ۔

بدھ کو یہاں اپنی رہا ئش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کے لیے دعائیں کرنے اور مدد دینے والے سب لوگوں کے شکرگزار ہیں ، غزنی میں مشترکہ آپریشن کے بعد علی حیدرکو بازیاب کرایاگیا، افغان سفیر کے ٹیلی فون کے بعد سرتاج عزیز نے تصدیق کی جس کی اطلاع جلسہ گاہ میں موجود بلاول کو بھی دیدی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بازیابی کی پہلی مبارکباد جنرل راحیل شریف نے دی ‘ دوباراغواکاروں نے علی حیدر سے بات کرائی لیکن ملکی انٹیلی جنس سے مسلسل رابطے میں رہا‘پاک فوج اور انٹیلی جنس کو دنیا بھر میں مانا جاتاہے ،جو بھی ٹیلی فون کالز آتیں اس کی اطلاع فراہم کرتے تھے ۔ انہوں نے خصوصی طیارہ بھیجنے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ آصف علی زرداری کیساتھ کابل کا دورہ بھی کیاتھا جس دوران افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور سابق صدر حامدکرزئی سے بھی ملاقات ہوئی ۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علی حیدرگیلانی سے تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی ،اتناہی ملاہو، جتنا میڈیا نے دیکھا، امریکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کا پارٹنر ہے اور ان کے آپریشن میں کئی جنگجو مارے گئے ۔جہاں جہاں جہالت ہوتی ہے ، وہاں دہشتگردی پنپتی ہے ۔