سی این این کا کراچی میں داود ابراھیم کی مبینہ رہائش گاہ ڈھونڈ نکالنے کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 11 مئی 2016 21:59

سی این این کا کراچی میں داود ابراھیم کی مبینہ رہائش گاہ ڈھونڈ نکالنے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 11مئی ۔2016ء) سی این این کا کراچی میں داود ابراھیم کی مبینہ رہائش گاہ ڈھونڈ نکالنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی این این انڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے بھارت کو انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داود ابراھیم کی کراچی میں رہائش گاہ ڈھونڈ نکالی گئی ہے۔ سی این این نیوز 18 کی ٹیم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے انہوں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں مشہور زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراھیم کی رہائش گاہ کا 23 برس بعد بالاخر پتہ لگا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے کلفٹن کے علاقے میں ایک اسٹنگ آپریشن کیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ داود ابراھیم کی رہائش گاہ مشہور عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب واقع ہے۔ داود ابراھیم کی مبینہ رہائش گاہ کو جانے والے تمام راست بیرئیر اور رکاوٹیں لگا کر بند کیے گئے ہیں جہاں کسی عام شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ داود ابراھیم کی مبینہ رہائش گاہ کئی کنال پر محیط ہے اور اس کے ارد گرد کئی میٹر بلند دیواریں تعمیر کی گئی ہیں۔ جبکہ سی این این کی ٹیم کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے داود ابراھیم کے ذاتی ملازموں سے بھی انٹرویو کرکے ان کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :