حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پریشانی چھپانے سے زیادہ کچھ نہیں اور نہ ہی وزیراعظم کی صفائی میں کچھ کہنے کو ہے ٗشاہ محمود قریشی

حکومت سنجیدہ مسئلے کو انتہائی غیرسنجیدہ طریقے سے لے رہی ہے ٗ بے معنی پریس کانفرنسز سے قوم کی توجہ ہٹانے میں ناکام رہے گی ٗ بیان

بدھ 11 مئی 2016 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پریشانی چھپانے سے زیادہ کچھ نہیں اور نہ ہی وزیراعظم کی صفائی میں کچھ کہنے کو ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت سنجیدہ مسئلے کو انتہائی غیرسنجیدہ طریقے سے لے رہی ہے ، بے معنی پریس کانفرنسز سے قوم کی توجہ ہٹانے میں ناکام رہے گی ، وزیراعظم اور ان کی پارٹی خوفزدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :