جلد پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق ہو جائے گا‘ گرانٹ لیوڈن

بدھ 11 مئی 2016 21:46

جلد پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق ہو جائے گا‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فٹنس کی بہت اہمیت ہے، لمبا عرصہ کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے ایک انٹریو میں فٹنس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جتنی زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار برقرار رکھا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ قومی ٹرینر کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ فٹنس کیمپ میں کرکٹرز کے اسکریننگ، ٹائم ٹرائل اور یو یو ٹیسٹ لیے گئے۔ گرانٹ لیوڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ جلد پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق ہو جائے گا۔