قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے،سکندرحیات خان شیرپاؤ

بدھ 11 مئی 2016 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے اورپختونوں کے حقوق وتحفظ اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے ۔بدھ کے روزوطن کور پشاور میں اے این پی کے سرکردہ کارکنوں اختر منیر ڈاگئی ،میاں گل ،انور سید،حبیب اﷲ اورشیرعالم کی ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے اہداف صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کی خوشحالی ہے اور اس ضمن میں دستیاب وسائل کوبروئے کار لاکر ان کی پسماندگی کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اورپختون دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں اوران کی بحالی اور بہبود کیلئے صوبائی حکومت عملی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ معاشی اور سماجی طور پربد حال صوبہ اور پختون عوام اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت اور ترقی کیلئے مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کی نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہوئی ہیں اور ہم سب مل کر ملک و قوم کی خدمت ،تعمیر و ترقی اور تحفظ کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔سکندر شیرپاؤ نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کی خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور اس ضمن میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی اور شہاب خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :