کو آپریٹو سو سائٹیز شہریوں کے رہائشی مسائل کے حل میں معاون ہیں،گورنر سندھ

سوسائٹیز کی کارکردگی کوعوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانے کی کو ششیں جارہی ہیں ، گورنر سندھ کی ہدایت کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا، عبد الجبار

بدھ 11 مئی 2016 21:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے کو آپریشن عبد الجبار خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقا ت کی ۔ ملاقا ت میں مشیر برائے کو آپریشن نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے اور کو آپریٹیو سو سائیٹز کی کار کردگی کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے مشیر برائے کو آپریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کو آپریٹیو سو سائیٹز کا مقصد شہریوں کے رہائشی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ بہتربنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ،کو آپریٹیو سو سائیٹز کے ذریعہ شہریوں کے رہائشی مسائل احسن طریقہ سے حل کئے جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کو آپریٹیو سو سائیٹزکی موئثر نگرانی ان کے بہتر طریقہ سے کام کرنے کے لئے ضروری ہیں ،ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوسائٹیز کے جانچ پڑتال کا موئثر نظام وضع کرے اس ضمن میں عوام کے مسائل کے تیزی سے حل کرنے کے لئے موئثر قانون بھی بنائیں جائیں ۔مشیر برائے کو آپریشن عبد الجبار خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وہ سو سائیٹز کی کارکردگی کو عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف عمل ہیں اس ضمن میں گورنر سندھ کی ہدایت کے تحت موئثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :