ٹرشری کئیر ہسپتالوں کے لئے مینمم سروس ڈلیوری کی یارڈسٹک سٹینڈرڈز تیار

موجودہ حالات اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر دستاویزتیار کی گئی ہے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا ، مریضوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،مشیر صحت

بدھ 11 مئی 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ کابینہ کی سب کمیٹی برائے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن نے سخت محنت اور بیشہ ورانہ لگن کے سا تھ ٹرشری کیئر ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیونشنز کے لئے مینمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز (MSDS ) کی یارڈسٹک تیار کرلی ہے جس پر عملدرآمد کرنے سے نا صرف سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا بلکہ مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی- انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی سب کمیٹی برائے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرفیصل مسعود، پروفسیر اسد اسلم خان، ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شبانہ حیدر ،ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ڈویلپمنٹ) ظہیر عباس ملک، محکمہ خزانہ اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی- پروفیسر فیصل مسعود نے بتایا کہ سب کمیٹی نے MSDS کے لئے ایک یارڈ سٹک (Yard Stick ) طے کر دی ہے جس کے تحت ٹرشری ہسپتالوں اور سپیشلائز ڈ ہیلتھ کئیر انسٹی ٹیونشنز میں بستروں کی تعداد اور طبی سہولیات کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز کی شرح متعین ہوگی اور ہسپتال یا سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن میں توسیع ، بستروں کی تعداد اور طبی سہولیات میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ یارڈ سٹک کے تحت وسائل میں اضافہ کیا جاسکے گا -پروفیسر اسد اسلم خان نے کہاکہ MSDS کے لئے یارڈ سٹک (پیمانہ) معاشی وسائل اور زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترتیب دئیے گئے ہیں-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ٹرشری ہسپتالوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے، ڈاکٹرز کی مشکلات کم کرنے اور مریضوں کو بہتر ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لئے مینمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈزکو ایک دستاویزی شکل دی گئی ہے-انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس چھ ماہ بعد ہوا کر ے گا تاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں او رہیلتھ انسٹی ٹیونشنز میں ہونے والی توسیع اور اپ گریڈیشن کے مطابق MSDS پر نظر ثانی کی جاسکے-مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلی محمد شہبازشریف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے صحت کے شعبہ میں دوررس ریفارمز کی جاری ہیں -خواجہ سلمان رفیق کا کہناتھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں کے لئے مینمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈ ز کے لئے یارڈ سٹک کی تیاری محکمہ صحت کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے ناصرف صوبے میں ہیلتھ کئیر ڈلیوری سسٹم میں بہت بہتری آئے گی بلکہ MSDS کے لئے تیار کی یارڈ سٹک سے دیگر صوبے بھی استفادہ کر سکتے ہیں-