سیاست کا محور سی ڈی اے ملازمین اور انکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے،چوہدری یٰسین

بدھ 11 مئی 2016 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) سی ڈی اے لینڈ سروے سی بی اے کمیٹی کے عہدیداران و دیگر قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہماری ٹریڈ یونین کی سیاست کا محور سی ڈی اے ملازمین اور انکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے جبکہ ہمارے مخالفین سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،سکیلوں کی اپ گریڈیشن سمیت ہمارے ہر مثبت کام کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنی نوسالہ تاریخی جدوجہد کے ذریعے سی ڈی اے محنت کشوں کو وہ تاریخی مراعات دلوائیں جنکی مثال آج پاکستان بھر کی ٹریڈ یونینز بطور مثال پیش کرتی ہیں ،ہم نے تمام تر مخالفت کے باوجود اور اپنے سیاسی مخالفین کے حربوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف ملازمین کو 4000سے زائد پلاٹ بلکہ بیواؤں کو بھی 500پلاٹ الاٹ کروانے کے علاوہ بیوہ فنڈ کا قیام عمل میں لایا جس کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کی بیوہ کو نہ صرف اڑھائی لاکھ روپے کا چیک دیا جاتا ہے بلکہ اسکے بچے کو بھی وفات پانے والے ملازم کی جگہ بھرتی کیا جاتا ہے ،ہم نے بلا تفریق تمام ملازمین کے سکیلوں کی نہ صرف اپ گریڈیشن کروائی بلکہ سنیارٹی کی بنیاد پر خواتین سمیت تمام ملازمین کو پروموشن دی اور آج سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوشوں کی بدولت چالیس افراد ہر سال فریضہ حج کے لیے بھیجے جاتے ہیں اور اسی طرح نہ صرف مسیحی ملازمین کو ان کے مقدس مقام ویٹی کن سٹی بھیجوایا جاتا ہے بلکہ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر تمام ملازمین کے لیے حافظ قرآ ن الاؤنس ،پادری الاؤنس ،عید الاؤنس ،ایسٹر الاؤنس ،ہارڈ شپ الاؤنس سمیت تمام فائر سٹا ف ملازمین کی بنیادی تنخواہ کوڈبل کیا گیا اور آج یہی وجہ ہے کہ ہم چوتھی مرتبہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ریفرنڈم لڑنے کے لیے تیار کھڑے ہیں اور ہماری کارکردگی کی بنیاد پر دیگر یونینز کے عہدیدارو کارکن روزانہ کی بنیاد پر جوق در جوق مزدور یونین میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ نام نہاد سیاسی لیڈر ریفرنڈم کے نام سے بھی خوفزدہ ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین محکمے کی بقاء اور ملازمین کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی سیاسی ،اخلاقی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہماراجینا مرنا سی ڈی اے محنت کش کے ساتھ ہے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :