سندھ سیکرٹریٹ میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی

بدھ 11 مئی 2016 20:35

کراچی ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) سندھ سیکریٹریٹ میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سمیت تمام وزراء، ایڈوائزرز اور متعلقہ دفاتر کو ارسال کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ میں سیکورٹی فول پروف کی جائے۔

(جاری ہے)

غیر مجاز گاڑیوں، پولیس موبائلز اور اسکواڈ کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ پولیس موبائل اور اسکواڈ کو داخلے کے لیے ٹوکن دیے جائیں گے اور اس ضمن میں سیکورٹی اسٹاف اور تعینات پولیس اہلکاروں سے تعاون کیا جائے۔ واضح رہے کہ 4 مئی کو وزارت محنت کے دفتر میں ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازم کو قتل کر دیا گیا تھا۔ سرکلر5 مئی کو جاری کیا گیا جس پر عملدرآمد 10 مئی سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :