پنجاب بھر میں614ٹریفک حادثات،7ا فراد جاں بحق،741زخمی

بدھ 11 مئی 2016 20:32

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز614ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں517شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ217افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 277 ڈرائیورز27کم عمرڈرائیور،368مسافراور96پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ108ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت103متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں58متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان41 حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل741متاثرین میں593مرد اور148خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں117افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور446فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں475موٹر سائیکلز،89آٹو رکشے،59موٹر کاریں،10مسافربسیں،31ٹرک اور80دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :