Live Updates

وزیراعظم کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ایکشن کیوں نہیں لیتا ؟ عمران خان

عوام کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کے لیے کھڑے ہوجائیں ٗجو کام نیب کرسکتا ہے جو ڈیشل بھی نہیں کرسکتا ٗ نیب نے میاں صاحت کا احتساب شروع کر دیا تو پاکستان بدل سکتا ہے ٗ چیئر مین تحریک انصاف کا جلسہ سے خطاب

بدھ 11 مئی 2016 19:42

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا ؟ عوام کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کیلئے کھڑے ہوجائیں ٗجو کام نیب کرسکتا ہے جو ڈیشل بھی نہیں کرسکتا ٗ نیب نے میاں صاحت کا احتساب شروع کر دیا تو پاکستان بدل سکتا ہے ٗمولانا فضل الرحمن اپنی جماعت سے علما اور اسلام ہٹاکر اس کا نام ’’کرپشن بچاؤ پارٹی‘‘ رکھ لیں۔

بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اﷲ نے ہمیں اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے اور اگر ہم سچ اور حق کیلئے کھڑے ہوجائیں تو ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں، ہمیں کرپشن کا مقابلہ کرنا ہوگا اور کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کا احتساب کرنا ہوگا، میاں صاحب ہمیں سچ بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے اور کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہا ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے یہ ملک بہت پیچھے چلا گیا ٗ ہمارے ساتھ سنگاپور اور ملائیشیا کو ایماندار حکمران ملے جنہوں نے کرپشن ختم کرکے اداروں کو مضبوط کیا، انسانوں پر سرمایہ کاری کی جس کی بنیاد پر وہ آج کامیاب ملک تصور کیے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ ہمیں نوازشریف ملے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چیرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پر کرپشن ثابت ہونے کے باوجود نیب اپنی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کررہی، میاں صاحب کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا جب کہ نیب کے ایکشن لینے پر ہفتوں کے اندر احتساب ہوسکتا ہے اورجو کام نیب کرسکتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب نے میاں صاحب کا احتساب کردیا تو پاکستان بدل سکتا ہے کیوں کہ اس کے بعد کوئی بھی وزیر کرپشن کرنے سے خوفزدہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوسکا تو کرپشن عام ہوجائے گی۔

تحریک انصاف کے چیئر مین میاں صاحب نے 8 سالوں میں 3 سے 28 فیکٹریاں بنائیں اور دن بدن امیر ہوتے جارہے ہیں تاہم اس ملک کے عوام غریب ہوتے جارہے ہیں،پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکس کا نظام درست کرنا ہوگا جو نوازشریف نہیں کرسکتے ٗاس وقت ملک میں امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے بلکہ سارا ٹیکس غریب عوام سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امیر لوگوں سے ٹیکس اکھٹا کرکے دکھاوں گا اور وہ پیسہ تعلیم، ہسپتالوں اور روزگار کے ذریعے غریب عوام پر خرچ کروں گا اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کروگا، کرپشن صرف چند لوگوں کو پکڑنے سے ختم نہیں ہوگی اس کیلئے اوپر بیٹھے لوگوں کا احتساب کرنا ہوگا،بیرون ملک سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے غیرقانونی طریقے سے بھیجے گئے پیسے واپس لے کر آئیں گے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ علما اور اسلام کی توہین نہ کریں اور اپنی جماعت سے علما اور اسلام ہٹاکر اس کا نام ’’کرپشن بچاؤ پارٹی‘‘ رکھ لیں۔ پارٹی سے اسلام کا لفظ بھی خار ج کر دیں اور اسلام کو بد نام نہ کریں ٗانہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم درانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکرم درانی صاحب آپ کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا کہ آپ ہمارے ایم پی ایزکو خریدیں گے سب جانتے ہیں وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے درانی کے پاس کتنا پیسہ تھا۔

عمران خان نے کہاکہ میں پاکستانیوں سے کہوں گا کہ سب لوگ نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے نواز شریف قوم کو جواب دینے والا ہے۔جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتاقوم غریب ہوگئی اور نواز شریف امیر ہوگیا ہے اس نے 8 سالوں میں 28 فیکٹریاں بنالیں ۔چنددن پہلے نوازشریف اسی جگہ تمبو میں جلسہ کررہے تھے اور ان کے ساتھ کالاچشمہ لگاکر ایک طر ف پرانے وزیراعلی ٰاکرم درانی تھے ٗاکرم درانی نے مجھے جلسے میں للکارا ۔ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی نے للکاراتو یہاں بنوں آیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات