اچھا طالبعلم ہوتا تو زیادہ بہترکرکٹر بن سکتا تھا: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی بدھ 11 مئی 2016 19:17

اچھا طالبعلم ہوتا تو زیادہ بہترکرکٹر بن سکتا تھا: وسیم اکرم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 11مئی ۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک تعلیم کی کمی محسوس کرتے ہیں۔لیجنڈری فاسٹ باﺅلرکا کہنا تھا کہ اگر وہ زمانہ طالب علمی میں پڑھائی میں اچھے ہوتے تو زیادہ بہتر کرکٹر ثابت ہوسکتے تھے،انہیں اس بات کا یقین ہے کہ تعلیم کسی بھی فیلڈ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ لوگ انہیں ہمیشہ کہتے تھے کہ وہ باصلاحیت ہوں تاہم وہ صرف ایک سیریز کیلئے ہی باصلاحیت ثابت نہیں ہونا چاہتے تھے ، جب انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی پاکستان کیپ حاصل کی تو خود سے وعدہ کیا کہ انہیں کم سے کم 15 برس تک ٹاپ لیول پر کرکٹ کھیلنی ہے۔

سو ئنگ کے سلطان نے اپنی کامیابیوں کو سابق کپتان عمران خان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کی مرہون منت قرار دیا۔یاد رہے کہ وسیم اکرم ان دنو ں انڈین پریمئر لیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کی کوچنگ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :