Live Updates

خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 8 کا ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

muhammad ali محمد علی بدھ 11 مئی 2016 19:07

خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 8 کا ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء) خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 8 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ریٹرنگ افسر کی جانب سے ہونے والی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا۔ ریٹرنگ افسر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے ایم این اے ہونے کے باوجود حلقے میں جلسہ کیا گیا جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان کو 13 مئی کو ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :