پی ایچ ایف کو سابق ہاکی کھلاڑی نیلما حسن کی طرف سے 20کروڑ 10لاکھ ہرجانے کا نوٹس

بدھ 11 مئی 2016 17:48

پی ایچ ایف کو سابق ہاکی کھلاڑی نیلما حسن کی طرف سے 20کروڑ 10لاکھ ہرجانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی نیلما حسن کو بلیک لسٹ کرنے پر 20 کروڑ 10 لاکھ ہرجانے کا نوٹس وصول ہوگیا ہے ،سیکرٹری پی ایچ ایف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خط نیب کی تحقیقا ت کی روشنی میں جاری کیا گیا ،ایجنسیاں اپنا کام جاری رکھیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہبازسینئر نے نوٹس وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیلما حسن کے معاملے میں نیب کا خط پی ایچ ایف کے ریکارڈ میں ہے جسکی وجہ سے تنبیہی لیٹر جاری کیا گیا تھا ۔

ان کا مقصد نیلما حسن کی دل آزاری یا ان کے خاندان کو دکھ پہنچانا نہیں تھا وہ نیلما حسن سے ذاتی حیثیت میں معذرت کرتے ہیں۔ شہبازسینئر کا کہنا تھا کہ کلبز کی وجہ سے پی ایچ ایف کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پی ایچ ایف نے ہاکی ٹیم کی سابقہ کھلاڑی نیلما حسن اور ان کے شوہر کے ٹائیگرہاکی کلب پر پابندی لگا کر دونوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

نیلما حسن نے پی ایچ ایف کو ہتک عزت کا 20 کروڑ 10 لاکھ کا نوٹس بھجوایا ،نیلماحسن کاکہناہے کہ ان کا انسانی سمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں دوسری طرف انسانی سمگلنگ کا الزام لگانے والے ہاکی کھلاڑی جنیدمیر اپنے موقف پر قائم ہیں۔اسلام آ باد میں قائم ٹائیگر ہاکی کلب کے معاملات کی چھان بین ایک طرف پی ایچ ایف کر رہا ہے تو دوسری طرف ایف آ ئی ایاور نیب بھی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :