مکی آرتھر ہو یا انضمام الحق دونوں کو گراونڈ میں کچھ کر کے دکھانا ہو گا باتوں سے کام نہیں چلے گا ،مکی آرتھر اچھے کوچ ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی کو چنگ سے انکی مہارت کا پتہ چلے گا

سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 مئی 2016 17:46

مکی آرتھر ہو یا انضمام الحق دونوں کو گراونڈ میں کچھ کر کے دکھانا ہو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر اچھے کوچ ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی کو چنگ سے انکی مہارت کا پتہ چلے گا ۔

(جاری ہے)

سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے جنوبی افریقی اور انگلینڈ جیسی ورلڈ کلاس ٹیموں کی کوچنگ کی لیکن پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے ان کی مہارت پتہ چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹنس ، ڈسپلن اور کارکردگی اہم چیزیں ہیں جس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔ محمد حفنیظ ، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو فٹنس اور ڈسپلن کی مشکلات کا شکار ہیں۔ صلاح الدین صلو کا مزید کہنا تھا کہ مکی آرتھر ہو یا انضمام الحق دونوں کو گراونڈ میں کچھ کر کے دکھانا ہو گا باتوں سے کام نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :