آئی سی سی چیئرمین بننیکیلئے بی سی سی آئی کی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا،بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتاتھا، کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن میں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 11 مئی 2016 17:46
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) بھارتیکرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے سابق صدر ششانک منوہر نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلئے ہندوستانی بورڈ کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔دوسری مرتبہ ہندوستان کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔اس لیے ششانک منوہر کے استعفے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔(جاری ہے)
تاہم ششانک منوہر نے اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بی سی سی آئی صدر کا عہدہ دنیا میں کتنا طاقتور اور کیا اہمیت رکھتا ہے، اگر میں آئی سی سی چیئرمین شپ کی کوششیں کر رہا ہوتا تو پھر یہ عہدہ کیوں چھوڑتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو میں بی سی سی آئی صدر اور آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھتا اور عالمی باڈی میں اس تبدیلی کی کوششیں نہ کرتا۔سابق بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتے تھے ، کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن میں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا ۔ششانک منوہر کے مطابق وہ بی سی سی آئی کو اپنے قانون و قوائد کے مطابق چلانا چاہتا تھے ۔انہو ں نے بورڈ کو اثر و رسوخ اور دوسروں کے دبا کے بغیر چلانا چاہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.