ورلڈ کپ2019،ساروگنگولی نے دھونی کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

اگر دھونی اگلے ورلڈ کپ میں بھارت کی قیادت کرینگے تو مجھے حیرت ہوگی، گنگولی

بدھ 11 مئی 2016 17:46

ورلڈ کپ2019،ساروگنگولی نے دھونی کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے ورلڈ کپ 2019 کے تناظر میں دھونی کی کپتانی پر سوال اٹھادیا، انھوں نے کہا کہ اگر دھونی اگلے ورلڈ کپ میں بھارت کی قیادت کرینگے تو مجھے حیرت ہوگی۔

(جاری ہے)

بطور کپتان انھوں نے عمدگی سے اپنی ذمہ داری نبھائی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ اگلے 2برس تک مزید قیادت کا بوجھ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ گنگولی نے دبے الفاظ میں محدود اوورز کے فارمیٹس کی قیادت بھی کوہلی کے سپرد کرنے کی حمایت کردی، انھوں نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ کوہلی بہتر ہورہے ہیں، بطور ٹیسٹ کپتان بھی ان کا اب تک کا ریکارڈ بہترین ہے۔

متعلقہ عنوان :