ڈیرہ بگٹی میں محکمہ لائیواسٹاک تباہی کا شکار,جانور غذائی قلت کا شکار ہو کر مرنے لگے

بدھ 11 مئی 2016 17:23

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) ڈیرہ بگٹی میں محکمہ لائیواسٹاک محکمہ آفیسر کی بے حسی اور کرپشن کے باعث تباہی کا منظر پیش کرنے لگا,زرائع کے مطابق ماہانہ لاکھوں روپے جانوروں کے گھاس اور چارہ کے مد میں خرچ ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی جانور بھوک اور بیماری کے باعث روزانہ کے بنیاد پر مر رہے ہیں,جبکہ ضلعی آفیسر کی لاپرواہی کے باعث ڈیری فارم میں موجود جانوروں کو محض گندم کا بھوسہ ہی دستیاب ہے,شہریوں کے مطابق اسی ڈیری فارم سے چند سال قبل منوں کے حساب سے دودھ حاصل ہوتی تھی,جبکہ اب تو دودھ بالکل ناپید ہو نے کے ساتھ ساتھ جانور بھی مرنے لگے ہیں,شہریوں نے صوبائی محکمہ حیوانات کے حکام سے نوٹس لینے اور لاپرواہی اور کرپشن میں ملوث مقامی ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :