سینئروزیرعنایت اﷲ کی زیرصدارت خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کا گیارہواں اجلاس

بدھ 11 مئی 2016 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کاگیارواں اجلاس سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ کی زیر صدارت پشاورمیں منعقدہواجس میں کمیشن کے ممبران ،ایم پی اے سردار ادریس ،سیکرٹری قانون محمد عارفین ،سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین،ڈاکٹر محمداقبال خلیل ،شمائلہ تبسم اورڈی جی لوکل گورنمنٹ عادل صدیق نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مردان کے ضلع ناظم اور نائب ناظم کی معطلی کے معاملات کے ضمن میں سردار محمد ادریس کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جس میں ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ،شمائلہ تبسم ،ایم پی اے محمود بھٹنی اورڈسٹرکٹ ناظم لکی مروت اشفاق خان شامل ہیں ۔کمیٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت ایک مہینے کے اندر اندر باقاعدہ انکوائری رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل ہنگو،تحصیل ڈگراورچارسدہ کے اپوزیشن تحصیل کونسلرز کی طرف سے موصول شدہ شکایات کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ کسی بھی لوکل کو نسل کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی ممبر کواپنے حصے کے ترقیاتی فنڈسے محروم رکھے بلکہ جلاس میں فیصلہ ہوا کہ بجٹ پرنظر ثانی کرتے ہوئے اپوزیشن ممبران کے لئے بھی مناسب فنڈ مختص کیے جائیں۔اجلاس میں ضلع کرک میں کروڈ آئی پر عائد سس کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ سس اکھٹاکرنے کا اختیار ضلع کونسل کو حاصل ہے جبکہ ٹی ایم اے یہ سس وصول نہیں کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :