Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے میں بد نظمی ، متعدد افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 17:16

پی ٹی آئی کے جلسے میں بد نظمی ، متعدد افراد زخمی

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء) : بنوں میں آج پاکستان تحریک انصاف نے پنڈال سجایا جس میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے جلسےکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ البتہ جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ سے واپسی پر ہجوم بد نظمی کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

باہر نکلنے کی جلدی میں کارکنان اور جلسے کے شرکا مین گیٹ پر چڑھ دوڑے جس سے جلسہ گاہ کے مین گیٹ کا ستون گر گیا۔ جلسے گاہ کے مین گیٹ کا ایک ستون گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ جلسے کے شرکا کا جلدی میں جلسہ گاہ سے باہر جانے کی کوشش کے نتیجے میں پیش آیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات