پنجاب بھر کے ٹورپروموشن آفیسرز روٹ ریلی کیلئے شمالی علاقہ جات روانہ

بدھ 11 مئی 2016 17:14

ملتان۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کے پنجاب بھر کے دفاتر میں تعینات ٹورپروموشن آفیسرز روٹ ریلی کیلئے شمالی علاقہ جات روانہ ہوگئے ہیں،ٹی ڈی سی پی کے مطابق 12سے زائد ٹورپروموشن آفیسرز کوذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ شمالی علاقہ جات ہنزہ اور گلگت کا10روزہ ٹور کرکے ان تمام علاقہ جات کی روڈز کی حالت اور ان علاقوں میں رہائش و طعام کی صورتحال اور اخراجات کے علاوہ نئی ٹورسٹ سائٹس کے بارے میں تفصیلی مطالعاتی رپورٹ تیار کرکے ہیڈ آفس کوبھجوائیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی سی پی کے یہ ٹور پروموشن آفیسرز اپنے اس 10روزہ ٹور کے بعد ٹی ڈی سی پی کے مختلف ٹورپیکجز کو مزید ”کلرفل اور اکنامکل“بنانے کیلئے بھی کام کریں گے۔ٹی ڈی سی پی ملتان سے اس روٹ ریلی کے لیے ٹورپروموشن آفیسر مصباح اسحاق ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :