پرندوں کا عالمی دن (کل)منایا جائے گا

بدھ 11 مئی 2016 17:10

عارفوالا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء )پاکستان سمیت دنیابھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن آکل مئی جمعرات کو منایا جائے گا، ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں کی نسل کی بقاء اورتحفظ کیلئے آگاہی پیداکرنا ہے ،350اقسام کے پرندے موسم کی شدت سے بچنے کیلئے دوسرے ممالک کو ہجرت کرجاتے ہیں اور وہ موسم واپس آتے ہی اپنے اصل خطے کی طرف لوٹ آتے ہیں،پرندوں کی بقاء اور تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرمیں عوامی شعور بیدارکرنے کیلئے آگاہی تقریبات منعقد ہونگی۔