نرسوں کا عالمی دن (کل )منایا جائے گا

بدھ 11 مئی 2016 17:10

عارفوالا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن کل12 مئی جمعرات کو منایا جائے گا ،اس دن کی مناسبت سے شعبہ طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں خصوصی پروگرامز ، کانفرنسز ،سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ اس موقع پرمقررین ڈاکٹرز نرسوں کے حقوق اور ان کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو سراہیں گے، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔