عارفوالا، ٹریفک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق ، 2زخمی

بدھ 11 مئی 2016 17:08

عارفوالا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2افراد شدیدزخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ای بی۔30 پلی کے نزدیک تیزرفتار کاراور ویگن کی مخالف سمت سے آنے والے کنٹینرسے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار 3 افراد محمد ارشاد سکنہ ای بی۔

(جاری ہے)

75 ، ابوبکر سکنہ ای بی۔45 ، محمد اسلم سکنہ قبولہ اور مجید ویگن ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ افضل اور غلام قادر شدیدزخمی ہوگئے، تمام جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کیلئے اورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ نامعلوم کنٹینر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :