آزاد کشمیر میں (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،بیرسٹر سلطان چودھری

بدھ 11 مئی 2016 16:56

کھڑی شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کو آزاد کشمیر میں مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔یہاں تک کہ بلاول بھٹو جو کہ بہت بڑے نانا کا نواسہ اور بڑی ماں کا بیٹا ہے لیکن اسکے آزاد کشمیر میں دونوں جلسے ناکام ہوئے۔

اس کاکوٹلی کا جلسہ تو تحریک انصاف کے مقابلے میں چوتھائی بھی نہیں تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے باغ والے جلسے میں تو بے چارے بلاول کو اسکی پھپھو نے شہید ہی قرار دے دیا۔لہذا اب وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر میں دونوں پارٹیوں کے مک مکا کو ختم کرکے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں اور تبدیلی کے لئے عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ پی ٹی آئی کشمیرعوامی طاقت سے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں کھڑی شریف میں کسید پور کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ کی صدارت ملک وزیر نے کی جبکہ جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے چیف آرگنائزر ظفر انور، ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر چوہدری ارشد حسین، امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق، ملک نذیر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 18 مئی کو مظفر آباد میں عمران خان کا جلسہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی فتح کی بنیاد رکھے گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کو آزاد کشمیر میں مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

یہاں تک کہ بلاول بھٹو جو کہ بہت بڑے نانا کا نواسہ اور بڑی ماں کا بیٹا ہے لیکن اسکے آزاد کشمیر میں دونوں جلسے ناکام ہوئے۔ اس کاکوٹلی کا جلسہ تو تحریک انصاف کے مقابلے میں چوتھائی بھی نہیں تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے باغ والے جلسے میں تو بے چارے بلاول کو اسکی پھپھو نے شہید ہی قرار دے دیا۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر میں دونوں پارٹیوں کے مک مکا کو ختم کرکے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں اور تبدیلی کے لئے عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔انشاء اللہ پی ٹی آئی کشمیرعوامی طاقت سے حکومت بنائے گی۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر نوجوانوں کو باختیار بنائیگی اور عام آدمی تک تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتیں پہنچائیگی۔

متعلقہ عنوان :