Live Updates

نیب ذمہ دار ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایکشن لے،انکوائری کمیشن میں دیر لگ سکتی ہے،نیب میں کیس جائیگا تو ہفتوں میں تحقیقات ہوجائینگی،عمران خان

سنہری موقع ہے ہم ملک تقدیر بدل سکتے ہیں،نواز شریف قوم سچ پوچھنا چاہتی ہے کہ آپ کے اثاثے کہاں ہیں، جس ملک کا حکمران کرپٹ ہوتا ہے اس ملک کا سارا نظام کرپٹ ہوجاتا ہے،مولانا فضل الرحمن اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلو اس کا نام کرپشن بچاؤ بلکہ نواز شریف کی کرپشن بچاؤ پارٹی رکھ لو،مجھے نیا پاکستان نظر آرہا ہے،نواز شریف جتنے مرضی جلسے کر لو لیکن آپ کو جواب دینا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کابنوں میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 مئی 2016 16:49

نیب ذمہ دار ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایکشن لے،انکوائری کمیشن میں دیر ..

بنوں( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کی بجائے نیب کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ذمہ دار ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایکشن لے، انکوائری کمیشن میں دیر لگ سکتی ہے، نیب میں کیس جائیگا تو ہفتوں میں تحقیقات ہوجائینگی، سنہری موقع ہے کہ ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اورنیا پاکستان بنا سکتے ہیں،عوام حق سچ کے ساتھ کھڑے ہوجائیں،ملک کو کرپشن دیمک کی طرح کھا رہی ہے ،میاں نواز شریف کا احتساب ہونا چاہیے،نواز شریف قوم سچ پوچھنا چاہتی ہے کہ آپ کے اثاثے کہاں ہیں، جس ملک کا حکمران کرپٹ ہوتا ہے اس ملک کا سارا نظام کرپٹ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بنوں میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے عزیز ساتھیو میں آج بنوں اس لیے آیا کہ میاں نواز شریف اسی جگہ تمبوں میں جلسہ کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ کالی عینکیں لگا کر ایک طرف اکرم درانی دوسری طرف مولانا فضل الرحمن تھے۔انہوں نے مجھے للکارا اور سخت باتیں کیں۔بنوں کے لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے۔

سنہری موقع ہے کہ ہم تقدیر بدل سکتے ہیں۔نیا پاکستان بنا سکتے ہیں۔حق سچ کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ملک کو کرپشن دیمک کی طرح کھا رہی ہے میاں نواز شریف کا احتساب کریں۔ہم ان سے کہیں کہ قوم سچ پوچھنا چاہتی ہے۔کہ آپ کے اثاثے کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہوتا ہے اس ملک کا سارا نظام کرپٹ ہوجاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری ایشیا کہ بہترین سول سروس،ادارے انٹرنیشنل سطح کی تھی،پی آئی اے دنیا کی ٹاپ ایئرلائن تھی،پاکستان پر سب کو فخر تھا ایک دن پھر پاکستان دنیا کا رول ماڈل بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دو ملک سنگا پور اور ملیشیاء اوپر جانے لگ گئے اور پاکستان نیچے آگیا۔وہاں عظیم ایماندار لیڈر آئے،وہ کرپٹ نہیں تھے۔دونوں نے اپنے ادارے مضبوط کیے،کرپشن ختم کی۔سنگا پور میں تین حاضر وزیروں کو کرپشن کے باعث نکال دیا۔ان ممالک کے عروج کی وجہ لیڈرشپ تھی۔بدقسمتی سے پاکستان کو نواز شریف ملا جس نے 81ء سے شروع ہوکر 98ء تک 28فیکٹریاں بنالیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم آپ سے سچ جاننا چاہتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک ٹھیک کرنے کیلئے دو کام کرنا ہیں۔اس کے لیے پیسہ چاہیے جبکہ پیسہ تب آئیگا جب پیسے والے ٹیکس دینگے،لیکن وہ ٹیکس نہیں دیتے بلکہ ٹیکس تو آپ دیتے ہیں۔عوام17فیصد سیلز ٹیکس دیتے ہیں۔ٹیکس نواز شریف نہیں لے سکتا کیونکہ نواز شریف خود ٹیکس چوری کرتا ہے۔لیکن غریب عوام ہر چیز پر ٹیکس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے بڑے لوگوں سے ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤنگا۔کرپشن تب ختم ہوگی جب پٹواریوں کو نہیں بلکہ بڑے لوگوں کو پکڑا جائیگا۔اسحاق ڈار کہتا ہے کہ پاکستانیوں کا200ارب ڈالر باہر پڑا ہے۔یہ پیسہ تب پاکستان میں آئیگا جب نواز شریف اپنا پیسہ ملک میں لے کے آئینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا جائز پیسہ ہم واپس لے کر آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ذمہ دار ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایکشن لے۔نیب کے سامنے سارے ثبوت آگئے ہیں۔انہوں نے پاکستانیوں سے کہا کہ نیب کو خط لکھو کہ اپنی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کررہے ہو۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن میں دیر لگ سکتی ہے لیکن نیب میں کیس جائیگا تو نیب کی جلد احتساب کرنے کی ذمہ داری بن جائیگی ۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلو اس کا نام کرپشن بچاؤ بلکہ نواز شریف کی کرپشن بچاؤ پارٹی نام رکھ لو۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور علماء کا نام بدنام نہ کرو۔انہوں نے درانی سے کہا کہ آپ کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا کہ آپ رشوت سے ہماری حکومت گرانے کے قابل ہوگئے ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھے نیا پاکستان نظر آرہا ہے۔جتنے مرضی جلسے کر لو لیکن آپ کو جواب دینا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ میاں والی کے لوگو سن لو،پرویز خٹک کی حکومت نے چشمہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔زمینیں سیراب ہونگی اورخوشحالی آئیگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات