علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے تاوان ادا کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ‘عبدالقادر گیلانی

بدھ 11 مئی 2016 16:35

علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے تاوان ادا کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں تاہم بازیابی کے لئے تاوان ادا کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ائیرپورٹ پر لینے کیلئے جانے والے عبدالقادر گیلانی نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔میرے بھائی کو امریکی فورسز نے اغواء کاروں سے بازیاب کرایا ہے اور وہ بلکل ٹھیک ہے ۔ بازیابی کے لئے تاوان ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے تاوان ادا کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :