اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں ریت ڈال رہی ہے، عمران خان کے ساتھیوں کے نام بھی پاناما لیکس میں آ چکے ہیں،جمشید دستی
بدھ 11 مئی 2016 16:08
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن شور شرابہ کر کے عوام کی آنکھوں میں ریت ڈال رہی ہے، عمران خان حکومت کو کرپٹ کہہ رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھیوں کے نام بھی پاناما لیکس میں آ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان کو پھانسی دینے کی مذمت کرتا ہوں، حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتیں شور شرابہ کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں بلکہ عوام کی آنکھوں میں ریت ڈال رہی ہیں جبکہ اپوزیشن اور عمران خان حکومت کو کرپٹ کہہ رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں اور بائیں جانب کھڑے ہونے والوں کے نام بھی پاناما لیکس میں آ چکے ہیں۔(جاری ہے)
وہ اپنی پارٹی کے اندر کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کریں، دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی جماعت کو صاف ستھرا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما مطیع الرحمان کو پھانسی دینے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ بنگلہ دیش میں ظلم و زیادتی کی انتہاء ہے، یہ سب کچھ بھارت کے کہنے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے سفارت خانے بند کرے اور تعلقات کو ختم کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.